ہفتہ 10 اکتوبر 2026 - 11:25
ہندوستانی شیعہ انجمنوں کی تاریخ، خدمات اور سماجی اثرات پر تحقیقی کتاب کی تیاری

حوزہ/ہندوستان میں قائم شیعہ انجمنوں کی تاریخ، خدمات اور سماجی اثرات کو دستاویزی شکل دینے کے مقصد سے مولانا سید رضی حیدر زیدی ’’شیعہ شناسی‘‘ کے عنوان کے تحت ’’ہندوستانی شیعہ انجمنیں: تاریخ، خدمات اور سماجی اثرات‘‘ کے موضوع پر ایک تحقیقی کتاب مرتب کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ تحقیقی منصوبہ ہندوستان کی شیعہ انجمنوں کے تاریخی پس منظر، علمی و سماجی خدمات، مختلف سرگرمیوں اور معاشرتی اثرات کو محفوظ کرنے کی ایک اہم علمی کاوش ہے۔ اس کا مقصد انجمنوں کی تاریخ اور ان کے کردار کو مستند حوالوں اور دستاویزی شواہد کی روشنی میں یکجا کرنا ہے، تاکہ یہ مواد آئندہ نسلوں کے لیے بھی استفادے کا ذریعہ بن سکے۔

مولانا سید رضی حیدر پھندیڑوی نے اہلِ علم، محققین، دانش وروں اور ہندوستان کی شیعہ انجمنوں سے وابستہ افراد سے اپیل کی ہے کہ اگر ان کے پاس انجمنوں کی تاریخ، خدمات، سرگرمیوں اور سماجی اثرات سے متعلق مفید معلومات، تاریخی دستاویزات، نادر تصاویر، مطبوعات یا قابلِ استفادہ مضامین موجود ہوں تو وہ انہیں فراہم کرکے اس تحقیقی کام میں تعاون کریں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ علمی و تحقیقی حلقوں کے تعاون سے یہ کتاب مزید جامع، مستند اور معلوماتی بن سکے گی اور ہندوستان کی شیعہ انجمنوں کی تاریخ کو محفوظ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

رابطہ نمبر: 919568146232+

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha